Longest Aftar Table ./دنیا کی سب سے لمبی افطار کی میز
ابوظہبی—متحدہ عرب امارات کی امارت میں رمضان کے مہینے میں دنیا کی سب سے لمبی افطار کی میز سجا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ شارجہ میں النور مسجد کے نزدیک ال بحیرہ کارنش کے فٹ پاتھ پر سجائی گئی افطار کی ٹیبل 1عشاریہ صفر صفر 3کلومیٹر طویل تھی۔ جس کے لئے 2عشاریہ میٹر بڑی 410 میزیں جوڑی گئیں تھیں۔ جوائے آٰف گیونگ نامی ایونٹ کے تحت سجائی گئی افطار کی اس میز پر 2 ہزار سے زائد افراد نے روزہ افطار کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود گینز کے نمائندے نے افطار کی میز کی پیمائش کرنے کے بعد اسے دنیا کی سب سے بڑی افطار ٹیبل مانتے ہوئے ایونٹ کے منتظمین کو عالمی ریکارڈ کی اعزازی سند سے نوازا۔
Leave a Reply